اوباما کو فرانس میں آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات لڑنے کی دعوت

اوباما کو فرانس میں آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات لڑنے کی دعوت

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق امریکی صدر بارک اوباما کو فرانس میں آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات لڑنے کی دعوت دی گئی ہے۔اب تک تقریباً 42 ہزار افراد اس آن لائن مہم کی حمایت کر چکے ہیں۔ مہم کے پوسٹروں پر صدر اوباما کی 2008 کی صدارتی مہم کا معروف نعرہ ’ہم کرسکتے ہیں‘ فرانسیسی زبان میں لکھا ہے۔یہ پوسٹر پیرس کے آس پاس نظر آنے لگے ہیں۔سابق امریکی صدر ر بارک اوباما فرانس کے شہری ہی نہیں ہیں اس لیے وہ انتخاب میں حصہ لینے کے اہل ہی نہیں۔ لیکن اس شرارتی مہم کے چلانے والوں کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد فرانسیسی انتخابات کے لیے متاثر کن صدارتی امیدوار کی کمی کو ظاہر کرنا ہے۔مہم سے وابستہ ایک شخض کے مطابق امیدواروں کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وہ عوام کو خواب دکھانے میں ناکام ہورہے ہیں۔ فرانس میں صدارتی انتخاب کے لیے 23 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اگر پہلے مرحلے میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد سے زیادہ ووٹ نہیں لے سکا تو دوسرے مرحلے کی ووٹنگ سات مئی کو ہوگی۔

اوباما

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...