فاٹا اصلاحات پر غور کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب

فاٹا اصلاحات پر غور کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔ اجلاس کا ایجنڈا ایک نکاتی ہو گا۔ کل کے اجلاس میں وفاقی کابینہ فاٹا اصلاحات پر غور کرے گی۔ فاٹا سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی ایک مدت سے فاٹا اصلاحات کو فائنل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق، اجلاس میں فاٹا اصلاحات کے لئے رپورٹ پیش کی جائے گی جو مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے مرتب کی ہے، وفاقی کابینہ فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے سوال پر بھی غور کرے گی۔

فاٹا

مزید : علاقائی