قذافی سٹیڈیم کے اردگرد علاقوں میں کل سے گیس منقطع کرنے کا فیصلہ

قذافی سٹیڈیم کے اردگرد علاقوں میں کل سے گیس منقطع کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( خبرنگار) پی ایس ایل فائنل کے موقع پر ممکنہ دہشت گردی کے واقعہ کے باعث قذافی اسٹیڈیم کے گردونواح میں ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس پر گیس کی سپلائی 3مارچ سے معطل کر دی جائیگی۔ جس پر ہوٹلوں کے مالکان نے اندرکھاتے ایل پی جی سلنڈرز خریدنا شروع کردئیے ہیں جس کے خلاف پولیس اور ضلعی حکومت حرکت میں آ گئی ہے اور ہوٹلوں پر ایل پی جی سلنڈر کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔ اس حوالے سے جی ایم سوئی گیس کمپنی قیصر مسعود نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ قذافی اسٹیڈیم کے گردونواح میں واقع ہوٹلوں اور ریسٹورنٹوں پر گیس کی سپلائی معطل کی گئی ہے، تاہم آبادیوں کو گیس کی سپلائی جاری ہے اور فی الحال آبادیوں کی گیس بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔دوسری طرف پی ایس ایل فائنل کے بعد 6 مارچ کو گیس کی فراہمی بحال کی جائے گی۔نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انجینئرز قذافی سٹیڈیم میں موجود رہیں گے۔
گیس منقطع

مزید :

علاقائی -