لاہور فو ڈ فیسٹیو ل 2017کا انعقادرواں ماہ ہی کیا جائے گا، عمر عمری

لاہور فو ڈ فیسٹیو ل 2017کا انعقادرواں ماہ ہی کیا جائے گا، عمر عمری

لاہور (کامرس رپورٹر)زندہ دلان لاہور کے شہریوں کے لیے "خو شخبری"صو بائی دارالحکومت میں سب سے بڑے فو ڈ فیسٹیول 2017کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا۔سی کے او ایو نٹ آر کیٹکچر اور لیٹی ٹیو ڈ کے تعاون سے تین روزہ لاہور ایٹ فیسٹیول جیلانی پارک میں رواں ماہ میں کروایا جائے گا جس میں لاہور کے معروف انٹر نیشنل معیار کی حامل سو کے قریب فو ڈ فر نچائزڈ اپنے اپنے سٹالز لگائے گی جہاں پرآنے والے شہریوں کومعیاری کھانا تین سوروپے سے کم پر دستیاب ہو گا ۔فو ڈفیسٹیول میں صرف فیملیزکوانٹری ہو گی جبکہ آنے والے ہر امیر اور غریب کو یکساں بنیادوں پر بھرپور تفریح کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔اس حوالے سے گزشتہ روز لاہور پر یس کلب میں پر یس کانفر نس کا انعقاد کیا گیا جس میں سی کے او ایو نٹ آرکیٹیکچرزکے پارٹنرز عمر عمری ،اسلم خان ، لیٹی ٹیو ڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر جمیل ،نصرت جمیل اور عبدالحئی مو جود تھے ۔ سی کے او ایو نٹ آرکیٹیکچر عمر عمری نے کہا کہ لاہور کے باسیوں کو بھرپور تفریح اور معروف ہو ٹل و ریسٹورنٹس کے پاکستانی کھانے ایک ہی جگہ فراہم کر نے کے لیے لاہور فو ڈ فیسٹیو ل 2017کا انعقاد پی ایس ایل فائنل کے بعدرواں ماہ میں ہی کیا جائے گا ۔جس میں معروف ہوٹلز کا کھانا تین سو روپے کے رعایتی نر خوں پر شہریوں کو فراہم کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ فو ڈ فیسٹیول کا مقصد صو بائی دارالحکو مت کے ہر طبقہ کے شہریوں کو آزاد ماحول میں ایک جگہ تفریح فراہم کر نا ہے ۔رنگا رنگ فو ڈ فیسٹیول میں ہزاروں کی تعداد میں فیملیز شر کت کر یں گی جو تین روز تک جاری رہے گا ۔سی کے او ایو نٹ آر کیٹکچر پارٹنر اسلم خان نے بتا یا کہ فو ڈ فیسٹیو ل کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے خاص انتظامات کیے جائیں گے تاکہ شہری آزاد اور پر فضا ء ماحو ل میں لذید کھانو ں سے بھر پور انداز میں لطف اندوز ہو سکیں ۔انہوں نے کہا کہ لاہور فو ڈ فیسٹیو ل کے سیکیورٹی انتظاما ت پنجاب پو لیس کے اہلکار سر انجام دیں گے جبکہ اطراف میں خار دار تاریں لگائی جائیں گی اور سیکیور جگہ سے انٹری کی اجازت ہو گی ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...