تھانہ میں دوگروپوں کے درمیان تصادم، ایک شخص ہلاک

تھانہ میں دوگروپوں کے درمیان تصادم، ایک شخص ہلاک

لاہور(خبرنگار)تھانہ لوئرمال میں پولیس کی موجودگی میں دو گروپوں کے درمیان تصادم،75سالہ شہری ہلاک ہوگیا،پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے لیا ،لاش پو سٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھجوا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ لوئرمال میں دوگروپوں اشرف علی اور رحمت علی نے ایک دوسرے کے خلاف پراپرٹی کے حوالے سے درخواستیں دے رکھی تھیں۔ گزشتہ رات دونوں پارٹیاں تھانہ میں پیش ہوئیں ،اس موقع پران کے درمیان جھگڑا ہو گیا اوراشرف علی نامی گروپ نے پولیس کی موجودگی میں رحمت علی کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے رحمت علی موقع پر جاں بحق ہو گیا پولیس نے اشرف علی اور اس کے ساتھیوں کو حراست میں لے لیا اور لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال بھجوا دیا پولیس کے مطابق واقعہ ہارٹ اٹیک سے ہوا ، تاہم تھانہ نیو انارکلی میں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید : علاقائی