باغبانپورہ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 40 سالہ شخص قتل

باغبانپورہ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 40 سالہ شخص قتل

لاہور(خبرنگار )باغبانپورہ کے علاقہ میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے40سالہ شخص کوموت کے گھاٹ اتاردیا اطلاع ملنے پر پو لیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،بتا یا گیا ہے کہ شریف پورہ کا رہائشی 40سالہ فیاض جٹھول پراپرٹی کا کام کرتا تھا گز شتہ رات موٹر سائیکل پرسوارہوکر جارہا تھاکہ دھوبی گھاٹ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائر نگ کر دی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیاواقعہ پرعلاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا پو لیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کر وادی ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ڈی ایس پی باغبانپورہ قیصر مشتاق کے مطابق فی الحال پتہ نہیں چل سکاکہ آیا واقعہ درینہ دشمنی کا نتیجہ ہے یالین دین کا معاملہ ہے۔تاہم اصل حقائق جاننے کیلئے تفتیش جاری ہے

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...