رائے ونڈ، ٹریکٹر ٹرالی کی زد میںآ کرپولیس کانسٹیبل جاں بحق

رائے ونڈ، ٹریکٹر ٹرالی کی زد میںآ کرپولیس کانسٹیبل جاں بحق

رائے ونڈ،لاہور (نمائندہ پاکستان،خبر نگار) رائے ونڈ کدھیکے میں ٹریفک حادثہ میں کانسٹیبل اللہ وسایا جاں بحق جبکہ ٹریکٹر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق رائیونڈ پولیس اسٹیشن میں تعینات کانسٹیبل اللہ وسایا رات ناکہ پر ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد واپس موٹر سائیکل نمبری LES-1720 پر تھانہ سٹی رائیونڈ کی طرف آرہا تھاجب لدھیکے گاؤں کے قریب پہنچا تو سامنے سے تیز رفتارٹریکٹر ٹرالہ نمبری BNX-3483 اس سے آٹکرایا جس کے نتیجہ میں کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر رائیونڈ ہسپتال پہنچا یا گیا جو وہاں پہنچ کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ ٹریکٹر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ اسی طرح کوٹ لکھپت کہ علاقہ میں بشیر خان نامی شخص کو ویگن نے کچل کر ہلاک کر دیا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...