صوبائی دارالحکومت ، ڈاکو دند ناتے رہے ، شہری لاکھوں کے مال زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، ڈاکو دند ناتے رہے ، شہری لاکھوں کے مال زر سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(خبرنگار) صوبائی دارالحکومت شہر میں چوری اور کیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاسے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق کا ہنہ کے علا قہ صو ئے اصل میں خا لد ورک کے گھر چار ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 4لاکھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات اور موبا ئل فو ن لیکر فر ار ہو گئے۔سمن آ با د کے علا قہ رسو ل پا ر ک میں محمد عمر ان کی پر ند وں کی دوکا ن سے ڈاکو ؤ ں نے گن پو ائنٹ 90ہز ار کی نقد ی اور مو با ئل فو ن لوٹ لئے۔با ٹا پو ر کے علا قہ میں ذوالفقا ر مہر کے گھر سے چار ڈاکو 3 لاکھ90ہزارکی نقدی اور طلا ئی زیورات اورٹبی سٹی کے علا قہ میں واقع مبین کے گھر سے تین ڈاکو1لا کھ45ہزار کی نقد ی اور لیپ ٹا پ ، نو اب ٹا ؤ ن میں نذ ر کے گھر سے دوڈاکو1لاکھ 10ہزارکی نقدی زیورات لوٹ کرلے گئے جبکہ ہیر کے علا قہ میں پر ویزسے 70ہزار،با دامی با غ میں خر م اور اسکی فیملی سے85ہزار،گجر پو رہ میں فا روق سے35ہزاراورگلشن راوی میں وقا ص سے20ہزار کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔ علاوہ ازیں ہر بنس پو رہ میں شہبا ز،شا دما ن میں اشفا ق،سو ل لا ئنز میں امجد کی گاڑیاں اوربھا ٹی گیٹ میں خالد،مسلم ٹاؤن میں کا شف،شیر اکوٹ میں اعجا ز،شفیق آ با د میں اختر کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -