ڈکیتی اور دیگر وارداتوں میں ملوث سفاک فیصلی ڈکیت کے 2ملزمان گرفتار

ڈکیتی اور دیگر وارداتوں میں ملوث سفاک فیصلی ڈکیت کے 2ملزمان گرفتار

 لاہور(خبرنگار)نواب ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے گن پوائنٹ پرڈکیتی ,راہزنی ،نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث انتہائی سفاک فیصلی ڈکیت گینگ کے 2 ملزموں کو گرفتار کر کے ان سے مختلف وارداتوں میں لوٹا ہوا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر انویسٹی گیشن عاطف نذیر نے ایس ڈی پی او چوہنگ شہباز الٰہی کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن نواب ٹاؤن آصف مانگٹ اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی، اس نے خفیہ اطلاعات کی روشنی میں ریڈ کر کے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث فیصلی ڈکیت گینگ کے سر غنہ فیصل عرف فیصلی اور اس کے ساتھی رفاقت کو گرفتا ر کر کے ان کی نشاندہی پر مسروقہ تین لاکھ روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز، دیگر قیمتی اشیاء اور ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا ہے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان ریکارڈ یافتہ اور انتہائی سفاک ہیں جو دوران واردات کئی شہریوں کو فائر نگ کرکے کر زخمی کر چکے ہیں ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزموں نے ڈکیتی اور راہزنی کی 41 مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملزموں کے خلاف مذکورہ تھانوں میں ڈکیتی اور راہزنی کے متعدد مقدمات بھی ٹریس ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن مبشر میکن نے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث انتہائی خطرناک ڈاکوؤں کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان ہے۔

مزید : علاقائی