تین مختلف مقامات سے 3 نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد

تین مختلف مقامات سے 3 نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد

لاہور(خبرنگار ) شہر کے 3 مختلف مقامات سے 3نا معلوم افراد کی نعشیں بر آ مد، پو لیس نے شنا خت نہ ہونے پر تینوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نہ میں جمع کر واتے ہوئے کاروائی شروع کر دی ۔بتا یا گیا ہے کہاسلام پورہ کے علاقہ میں 50سالہ شخص پر اسرار طور پر سڑک پر مردہ پایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشن کے دفتر کے قریب آؤٹ فال روڈ پر نا معلوم شخص مردہ پڑا تھا پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانے جمع کروادی۔سول لائنز کے علاقہ گنگا رام چوک کے قریب سے 45سالہ اور شاہدرہ کے علاقہ مقا می پارک سے نا معلوم 38سالہ شخص کی نعش دیکھ کر راہگیروں نے پو لیس کو اطلاع دی پو لیس نے موقع پر پہنچ کر تینوں نعشوں کو اپنے قبضہ میں لیتے ہوئے شناخت نہ ہونے پر مردہ خانہ میں جمع کر واددیا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...