صوبائی دارالحکومت ، گذشتہ ماہ ڈکیتی مزاحمت پر قتل سمیت مختلف واقعات میں 17افراد جان کی بازی ہار گئے

صوبائی دارالحکومت ، گذشتہ ماہ ڈکیتی مزاحمت پر قتل سمیت مختلف واقعات میں ...

لاہور (سٹی ر پو رٹر ) صو با ئی دا ر الحکومت میں گزشتہ ما ہ کے دوران قتل سمیت مختلف واقعا ت میں 17افرا د جا ن کی با زی ہا ر گئے، 3افرا د ڈ کیتی مزا حمت پر قتل ہو ئے جبکہ 6خواتین غیرت کے نا م سمیت مختلف وجوہا ت پر قتل کردی گئیں ۔ شہر ی 5کروڑرو پے ما لیت کی نقد ی ، قیمتی اشیاء، گا ڑیو ں اور مو ٹر سائیکلوں سے محرو م ہو گئے ۔پو لیس چند ایک مقد مات کے ملزموں کو گرفتا ر کر نے کے سوا د یگر کا کو ئی سرا غ نہ لگا سکی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق شہر میں ڈ کیتی مزا حمت اور مختلف واقعا ت میں گزشتہ ما ہ کے دوران 6خواتین سمیت 17افرا دجاں بحق ہوگئے ۔ پہلا واقعہ گر ین ٹاؤن کے علاقہ میں گو ر مے بیکری میں پیش آیا جہا ں وقوعہ کے روز صبح 8بجے کے قریب 3ڈا کو بیکری میں دا خل ہو ئے اور سیکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنا لیا، بیکری کا کیشئر 22سالہ عابد مزاحمت کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈاکو بیکری سے ایک لا کھ رو پے کیش لوٹ کر فرار ہو گئے۔دوسرا واقعہ مناواں کے علاقہ میں پیش آیا، پا نچ بچو ں کا با پ 60سالہ مستری سید تعظیم کا م کے سلسلہ میں پولیس ٹریننگ سکول کے قریب سے گزررہا تھا ، اسکی جیب میں 3ہزاررو پے تھے جو ڈا کوؤ ں نے چھین لئے اور مزاحمت کر نے پر اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ ڈ کیتی مزاحمت کا گزشتہ ما ہ کے دوران تیسرا واقعہ چائنہ سکیم گجر پورہ میں پیش آیا جہا ں 25سا لہ مز مل حسین عر ف مو ن نے جھولے لعل کے نام سے موبائل شاپ بنا ر کھی تھی۔وقوعہ کے روز مزمل اپنے چھوٹے بھائی کے ہمراہ اپنی دوکا ن میں بیٹھا تھا کہ ہیلمٹ پہنے موٹر سائیکل پر سواردو افراد گاہک بن کر آئے۔ڈاکوؤں نے موبائل فون پسند کئے اور پھرایکدم اسلحہ نکال لیااور مزمل کو دکا ن میں گھسیٹنا شروع کر دیا اور تھپڑ مارتے رہے۔ڈاکو 25 ڈبہ پیک مو با ئل فو ن اور 50 ہزار نقد ی شا پر میں ڈال کر نکلنے لگے تو مز مل نے مز احمت کی جس پر انہوں نے فا ئر نگ کردی جس سے مز مل عر ف مو ن شدید زخمی ہو گیا۔ اس کو فو ری طو ر پر کوٹ خواجہ سعید ہسپتا ل لے جایا گیاجہاں وہ زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے چل بسا۔ بادامی باغ کے علاقہ میں با پ نے اپنے کم سن بیٹے دانش کو گلا د با کر قتل کیا اور لا ش کوگند ے نا لے میں پھینک دیا۔ پو لیس کے مطا بق مقتو ل دا نش کا والد اپنی بیو ی کے کردار پر شک کرتا تھا ،اس لئے اپنے بیٹے کو گلا د با کر قتل کردیا ۔جنو بی چھا ؤ نی کے علاقے گہو اہ لو ہا رہ پنڈ کے قر یب 24 سالہ نو جو ان عد نا ن بشیر کو اس کے دوست امیر حمز ہ نے معمو لی تلخ کلا می پر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔شاہدر ہ کا ر ہا ئشی ایڈووکیٹ عرفان مشتاق کھوکھراپنے دوست ایڈووکیٹ افضل کے ساتھ کچہری سے گھر جا رہا تھا کہ گھا ت لگا ئے بلا ل ایڈووکیٹ نے فا ئر نگ کر کے قتل کردیا ۔پو لیس کے مطا بق ایڈووکیٹ عرفان اور ایڈووکیٹ بلال میں گھر کا تنازع تھا جس کا کیس لاہور ہائیکورٹ میں چل رہا تھا۔اسلا م پو ر ہ کے علاقہ میں سوتیلے کمسن بیٹے حمزہ نے باپ کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے سیشن عدالت میں پیشی کے بعد واپس آنے والے ملزم ملک عا مر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ،پو لیس نے کمسن ملزم کو گرفتا ر کر لیا ۔ پو لیس کے مطا بق ملک عا مر نے 14سالہ حمزہ کے سوتیلے والد کو اپنے ساتھیو ں کے ساتھ قتل کیا تھا ۔ گرین ٹاؤن کے علاقہ میں نوجوان نے کمسن سوتیلے بھا ئی کو قتل کردیا ۔ امجد کے 6سالہ بیٹے شان کو سوتیلے بیٹے محسن نے فا ئر نگ کر کے قتل کردیا ۔ ہنجروال کے علاقے امین پارک میں 8سالہ علی حمزہ اور 10سالہ علی رضا اپنے ناناکی بندوق سے کھیل رہے تھے کہ اسی دوران اچانک گولی چل گئی جو 10سالہ علی رضا کے سر میں جالگی جس سے وہ موقع پر جا ں بحق ہو گیا ۔ گوالمنڈی کے علاقہ میں شوہر نے غیرت کے نا م پر 25سالہ عروسہ بی بی کو قتل کردیا ۔ لو ئر ما ل کے علاقہ میں لیا قت نے غیرت کے نا م پر 22سالہ بہن کرن کو قتل کردیا ۔ما نگا منڈ ی کی ر ہا ئشی 2بچو ں کی ما ں 35سالہ عظمی ٰ بی بی کو نا معلوم افرا د نے فا ئر نگ کر کے ہلاک کر دیا ۔ شالیما ر کے علاقہ میں شوہر نے دو بچو ں کی ما ں 35سالہ سعید ہ با نو کوپیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ،اسے طبی امدا د کے لئے ہسپتا ل میں منتقل کیا گیا جہا ں ڈاکٹروں نے مو ت کی تصد یق کردی۔ جوہر ٹاؤن کے علاقہ وفاقی کالونی میں کھانا پکانے کے د وران اچانک آگ بھڑک اٹھی ،آگ کے باعث 31 سالہ شمائلہ شدید جھلس کر جا ں بحق ہو گئی ۔ اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں قتل کا واقعہ پیش آیا جہا ں گلشن راوی کی رہائشی 19 سالہ کنزہ کو مبینہ عا شق بلا ل مردہ برہنہ حا لت میں مقامی ہسپتا ل میں لا یا ، موت کی تصدیق کے بعد ملزم فرا ر ہو گیا ۔ آگ لگنے سے جھلس کر دو مختلف مقاما ت پر دو کم سن بچے جا ں بحق ہو گئے ۔ نواں کوٹ کے علاقے سوڈیوال میں آگ لگنے سے جھلس کر دو سالہ بچہ سجاول جا ں بحق ہو گیا جبکہ با غبا نپو ر ہ کے علاقہ میں سلنڈر د ھما کے کے نتیجہ میں با د شاہ خا ن کی کم سن بیٹی شیر با نو جا ن کی با زی ہا ر گئی ۔ دوسری جا نب شہر ی گزشتہ ما ہ کے دوران 5کروڑرو پے ما لیت کی نقد ی ، گاڑیو ں ، مو ٹرسائیکلوں سمیت د یگر قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے ۔پو لیس حکام کا کہنا ہے کہ متعد د مقدما ت کے ملزما ن کو گرفتا ر کر لیا گیا ہے جبکہ چند ایک کی تفتیش جا ر ی ہے جن کے ملزما ن بھی گرفتا ر کر لئے جا ئیں گے ۔ ڈ کیتی مزا حمت پر قتل ہو نے والے افرا د کے ملزما ن کو جلد ٹریس کر لیا جا ئے گا ۔

مزید : علاقائی