جعلسازوں نے کاغذات بنا کر محنت کش کے مکان پر قبضہ کر لیا

جعلسازوں نے کاغذات بنا کر محنت کش کے مکان پر قبضہ کر لیا

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)غریب محنت کش شہری کے مکان کے جعلی کاغذات بنا کر نوسرباز گروہ کی مکان پر قبضہ کی کوشش اور مالک مکان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں جبکہ تھانہ ہربنس پورہ پولیس نے بھی کارروائی سے انکار کردیا ،متاثرہ شہری دادرسی کے لئے پاکستان کے دفتر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق مکان نمبر5گلی نمبر 2نوید پارک فتح گڑھ روڈ مغل پورہ کے رہائشی محمد دلبر نے الزام عائد کیا ہے کہ مکان نمبر835چائنہ سکیم گجرپورہ کے رہائشی آصف نعیم نامی شخص نے مبینہ طور پر جعلی اقرانامہ بنا کر سائل کی 8مرلہ جگہ کا معاہدہ بیع تیا رکیا ہے جبکہ مذکورہ اشٹام کی بابت اس نے مورخہ 8فروری2017ء کو ایڈیشنل کلکٹر لاہور کو مندرجہ بالا اشٹا م کے رجسٹر کی نقل حاصل کی تو پتہ چلا کہ اس کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے ،متاثرہ شہری نے مزید کہا کہ مذکورہ شخص نے ایک گروہ بنا رکھا ہے جو لوگوں کے مکانوں پر جعلی کاغذات تیار کرکے قبضہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔متاثر ہ شہری نے مزید کہا کہ اس ضمن میں مقامی تھانے کو بھی کارروائی کے لئے درخواست دی گئی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوسکی ہے اور پولیس ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اور تاحال انصاف کے لئے تھانے میں دھکے کھارہا ہے ، متاثر ہ شخص نے وزیراعلی ٰ پنجا ب اور آئی پنجا ب سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے مذکورہ شخصکے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...