معلومات تک رسائی، انفارمیشن کمشنر کو جواب داخل کرانے کی مہلت

معلومات تک رسائی، انفارمیشن کمشنر کو جواب داخل کرانے کی مہلت

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے معلومات تک رسائی کے قانون کے خلاف درخواست پر انفارمیشن کمشنر پنجاب کو 16 مارچ تک جواب داخل کرانے کی مہلت دے دی ہ، جسٹس شاہد وحید نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب میں معلومات تک رسائی کا قانون غیرموثر ہو چکا ہے، قانون کے تحت جو بھی معلومات مانگی جائیں، فراہم نہیں کی جاتیں اور معلومات فراہم نہ کرنے پر سزائیں بھی معمولی ہیں ،پنجاب میں معلومات تک رسائی کا قانون کالعدم کیا جائے۔

معلومات رسائی

مزید : علاقائی