توہین عدالت کی درخواست ،چیئرمین لاہور تعلیمی بورڈ چودھری اسماعیل کو نوٹس

توہین عدالت کی درخواست ،چیئرمین لاہور تعلیمی بورڈ چودھری اسماعیل کو نوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پرچیئرمین لاہوربورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکنڈری ایجوکیشن چودھری محمد اسماعیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے2ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔جسٹس شجاعت علی خان نے عبدالشکورسمیت لاہوربورڈ کے90ملازمین کی درخواستوں پرسماعت کی۔درخواست گزاروں کی جانب سے ملک اویس خالد ایڈوکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ لاہورہائیکورٹ نے29 نومبر2016 کوچیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کودرخواست گزارکنٹریکٹ ملازمین کو ریگولرکرنے کے حوالے سے حکم دیاتھا۔ عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزاروں کو راولپنڈی بورڈ کے ملازمین کی طرز پرمستقل نہیں کیاگیا۔

توہین عدالت

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...