طالب علم کو اغوا ء کرکے تشدد کا نشانہ بنانے والے 3ملزموں کا چالان سیشن عدالت میں پیش

طالب علم کو اغوا ء کرکے تشدد کا نشانہ بنانے والے 3ملزموں کا چالان سیشن عدالت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار ) فرسٹ ایئرکے طالب علم کو اغوا ء کرکے شراب پلانے کے بعد تشدد کا نشانہ بنانے والے اسامہ سمیت 3ملزموں کا چالان سیشن عدالت میں پیش کردیاگیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاؤن کی عدالت میں گرین ٹاؤن پولیس نے 3ملزمان اسامہ، سلمان اور جمشید علی کے خلاف طالب علم افنان خان کو راستے سے اغوا کرنے، بعد میں زبردستی شراب پلا کر تشدد کا نشانہ بنانے پر چالان پیش کیا،فاضل جج نے یہ چالان سماعت کے لئے سیشن جج کی عدالت میں بھجوا دیاہے، چالان سیشن کورٹ آنے پر سیشن جج اس چالان میں ملزمان کی حاضری مکمل کرنے کے بعد چالان کو متعلقہ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں بھجوا دیں گے۔ملزمان کے خلاف افنان خان کے والد منظورالحسن کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا گیا جس میں انہوں نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا سڑک پر بے ہوش ملا تھا ،ہوش میں آنے پر اس نے بتایا کہ اس کو 3ملزمان نے ٹیوشن پر جاتے ہوئے اغوا ء کیا ،جو اسے ایک مکان میں لے گئے جہاں شراب زبردستی اس کے منہ میں ڈالی بعد میں اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

مزید :

علاقائی -