ایف بی آر کو پرچہ درج کروانے کا اختیار حاصل ہے؟،وضاحت طلب

ایف بی آر کو پرچہ درج کروانے کا اختیار حاصل ہے؟،وضاحت طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے ایف بی آر سے جواب طلب کرلیا ہے کہ کیا فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ٹیکس کے معاملہ پر ایف آئی آر درج کروانے کا اختیار حاصل ہے ، عدالت نے اس سلسلے میں ایک سٹیل مل پر 4 کروڑ سیلز ٹیکس فراڈ کی ایف آئی آر درج کروانے کے خلاف درخواست پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو 10مارچ تک تحریری وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔جسٹس شاہد جمیل خان نے بشیر اینڈ سنز سٹیل مل کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کی طرف سے محمد محسن ورک ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ایف بی آر نے غیرقانونی طور پر سیلز ٹیکس فراڈ کا مقدمہ درج کیا ہے، سیلز ٹیکس کے قانون میں ایف آئی آر درج کرنے کی گنجائش ہی موجود نہیں،درخواست گزار سٹیل مل کے خلاف سیلز ٹیکس فراڈ کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔

وضاحت طلب

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...