مبینہ افغان شہری کی درخواست ضمانت پرپولیس اور ایف آئی اے سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت گرفتار مبینہ افغان شہری کی درخواست ضمانت پرپولیس اور ایف آئی اے سے 20 مارچ تک جواب طلب کر لیاہے، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے افغان شہری جان گل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کئی برسوں سے پاکستان میں رہنے کے باوجود اب گر فتار کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔
جواب طلب