نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ کرنے کے خلاف درخواست ،حکومتی وکلا طلب

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ کرنے کے خلاف درخواست ،حکومتی وکلا طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کے وکلا کو آئندہ سماعت پر بحث کے لئے طلب کر لیا ہے۔ جسٹس امین الدین خان نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نیشنل ایکشن پلان کے 22 نکات پر عمل نہیں کر رہیں ۔ پنجاب میں رینجرز کو محدود اختیارات دیئے گئے ہیں، عدالت نے وکلا ء کو مزید بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت 22مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔

حکومتی وکلاء

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...