یونائیٹڈ بینک نے لاکھوں روپے ریکوری کیلئے بینکنگ عدالت سے رجوع کر لیا

یونائیٹڈ بینک نے لاکھوں روپے ریکوری کیلئے بینکنگ عدالت سے رجوع کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار) یونائیٹڈ بینک نے 11شہریوں سے لاکھوں روپے ریکوری کے لئے بینکنگ عدالت سے رجوع کر لیا ۔بینکنگ عدالت میں میاں اظہر سلیم ایڈووکیٹ کی وساطت سے رضوان ایاز سمیت 11افراد کے خلاف دائر کئے گئے ریکوری کے دعوؤں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نادہندہ شہریوں نے یوبی ایل سے کیش لائن کی سہولت حاصل کر رکھی تھی مگر لاکھوں روپے استعمال کرنے کے بعد بینک کو ادائیگی نہیں جس پر بینک کی جانب سے ریکوری کے نوٹسز بھی بھجوائے جا چکے ہیں لیکن بینک کی رقم ادا نہیں کی جا رہی، ریکوری کے دعو?ں میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایچ اے کے رہائشی رضوان ایاز گیارہ لاکھ چھتیس ہزار ، سرور روڈ کینٹ کے رہائشی لیاقت علی دس لاکھ ننانوے ہزار ، ماڈل ٹاون کے رہائشی محمد رضوان چار لاکھ اسی ہزار ، اعظم گارڈن ملتان روڈ کے رہائشی سہیل رضا اختر دس لاکھ ، ماڈل ٹاون کے رہائشی سید سہیل رضا رضوی پانچ لاکھ ستاسی ہزار ، اقبال ٹاؤن کے اعجاز حسین تین لاکھ چورانوے ہزار روپے کے نادہندہ ہیں جبکہ ٹاؤن شپ کے رہائشی طارق شکیل کی طرف چار لاکھ ، ٹاون شپ کے سجاد احمد سات لاکھ اور سید ثروت حسین پانچ لاکھ جبکہ شہری رفاقت علی تین لاکھ انتالیس ہزار کے نادہندہ ہیں اور ٹیمپل روڈ کے رہائشی زاہد محمود سیٹھی کی طرف دس لاکھ روپے واجب الادا ہیں ، ریکوری کے دعووں میں نادہندگان کے خلاف ڈگریاں جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -