ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر 3خواتین کو بری کردیاگیا

ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر 3خواتین کو بری کردیاگیا

لاہور(نامہ نگار) ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر فحش اشارے کرنے کے مقدمہ میں ملوث 3خواتین کو بری کردیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمر نواز وڑائچ کے روبرو نولکھا پولیس نے ملزمان رضیہ، شہناز اور نسرین کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کررکھا تھا، پراسکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ تینوں خواتین نولکھا کے علاقہ میں فحش اشارے کر کے لوگوں کے جذبات مجروع کر رہی تھیں، پراسکیوشن نے مزید دلائل دیئے کہ خاتون ملزمان نے علاقے سے گزرنے والے لوگوں کو دعوت گناہ دی ،تینوں خاتون ملزموں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 294کے تحت کارروائی کی جائے، رضیہ سمیت تینوں ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خاتون ملزموں کی وجہ سے کسی بھی شہری کے جذبات مجروع نہیں ہوئے اور نہ ہی کسی نے ان کے خلاف تھانے میں شکایت درج کروائی، پولیس نے ازخود کارروائی کرتے ہوئے بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے ، عدالت نے دلائل سننے کے بعد مذکورہ تینوں خاتون ملزموں کو بری کردیا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...