بینک آف پنجاب کے نادہندہ شہروز کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم

بینک آف پنجاب کے نادہندہ شہروز کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے بینک آف پنجاب کے نادہندہ شہروز کوٹس کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈیفالٹر کی جائیداد نیلام کرنے کے لئے 28مارچ کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔بینکنگ عدالت کے جج ذوالفقار لون کے روبرو بینک آف پنجاب کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شہروز کوٹس کے مالک فیصل سلیم نے کاروبار کے لئے گلشن راوی ایف بلاک میں واقع اپنا گھر رہن رکھوا کر تیس لاکھ روپے قرض حاصل کرنے کے بعد بینک کو رقم ادا نہیں کی جس پر شہروز کوٹس کے خلاف 30لاکھ 97ہزار روپے کی ڈگری بھی جاری ہو چکی ہے لیکن بینک نادہندہ عدالتی حکم کے باوجود قرض کی رقم بینک کو ادا نہیں کر رہے ،بینک میں رہن رکھوائی گئی ڈیفالٹر کی جائیداد نیلام کرنے کاحکم دیا جائے، عدالت کے حکم پر کورٹ آکشنر نے جائیداد نیلامی کا شیڈول پیش کیا جس پر عدالت نے شیڈول کی منظوری دیتے ہوئے شہروز کوٹس کی جائیداد نیلام کرنے کے لئے 28مارچ کی تاریخ مقرر کر دی ہے ۔

مزید :

علاقائی -