زرعی ترقیاتی بینک کے نادہندہ شہری کی اراضی نیلام کرنے کے لئے 16اپریل مقرر

زرعی ترقیاتی بینک کے نادہندہ شہری کی اراضی نیلام کرنے کے لئے 16اپریل مقرر

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے زرعی ترقیاتی بینک کے نادہندہ شہری کی اٹھاون کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کے لئے 16اپریل کی تاریخ مقرر کر دی ہے ۔بینکنگ عدالت کے جج قمر اعجاز نے زرعی ترقیاتی بینک کی درخواست پر سماعت کی، بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شہری شہری ذوالفقار نے بینک سے اڑھائی لاکھ روپے کا زرعی قرض حاصل کر کے اٹھاون کنال زرعی اراضی رہن رکھوائی لیکن شہری نے قرض کی رقم بینک کو ادا نہیں کی جس پر عدالت نے ڈیفالٹر شہری کے خلاف 3لاکھ روپے کی ڈگری بھی جاری کر رکھی ہے ، انہوں نے مزید دلائل دیئے کہ عدالتی ڈگری جاری ہونے کے باوجود نادہندہ شہری زرعی ترقیاتی بینک کی قرض کی رقم ادا نہیں کر رہے لہٰذا رہن رکھوائی گئی اٹھاون کنال اراضی نیلام کرنے کا حکم دیا جائے، جس پر عدالت نے شیڈول کی منظوری دیتے ہوئے زرعی ترقیاتی بینک کے نادہندہ شہری کی جائیداد نیلام کرنے کے لئے سولہ اپریل کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...