سپریم کورٹ ، ڈاکٹروں کی مستقلی آرڈر کیخلاف حکومت کی اپیلیں خارج

سپریم کورٹ ، ڈاکٹروں کی مستقلی آرڈر کیخلاف حکومت کی اپیلیں خارج

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ نے 50سے زائد فارماسسٹ ڈاکٹروں کی مستقلی کے عدالتی حکم کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج کر دیں، جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے محکمہ پرائمری ہیلتھ کی درخواستیں خارج کیں، عدالت نے ایڈہاک بھرتیوں میں قواعد وضوابط پر عمل درآمد نہ کرنے پر سیکرٹری پرائمری ہیلتھ علی جان کی سخت سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ایڈہاک بھرتیوں میں قواعد وضوابط کو دانستہ نظرانداز کیا گیا، محمد شیراز سمیت دیگر فارماسسٹ ڈاکٹروں کی طرف سے نوید عنایت ملک ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ فارماسسٹس کو قانون کے مطابق ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد بھرتی کیا گیا اور پھر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مستقل کیا گیا۔ عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج کر دیں۔

اپیلیں خارج

مزید : علاقائی