پی ایس ایل فائنل دیکھنے کے لئے وکلاء میں بھی جوش و خروش

پی ایس ایل فائنل دیکھنے کے لئے وکلاء میں بھی جوش و خروش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پاکستان سپر لیگ کافائنل میچ دیکھنے کے لئے لاہورہائی کورٹ بار کے وکلاء کی طرف سے بھی جوش وخروش کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے تاہم ہائی کورٹ بار کے صدر نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹکٹوں کی قیمتیں کم کی جائیں ۔5مارچ کوقذافی سٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کے لئے جہاں شہریوں کا جوش و خروش عروج پر ہے وہیں لاہورہائیکورٹ بارکے وکلاء کی بڑی تعدادبھی اس میچ میں بھرپورشرکت کرنے کی خواہاں ہے۔

مزید :

علاقائی -