بینک اسلامی کے نادہندہ نذیر رائس ملز کی 188کنال اراضی نیلام کرنے کاحکم

بینک اسلامی کے نادہندہ نذیر رائس ملز کی 188کنال اراضی نیلام کرنے کاحکم

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے بینک اسلامی کے نادہندہ نذیر رائس ملز کی 188کنال اراضی نیلام کرنے کے لئے 29اپریل کو شرائط طلب کر لی ہیں ۔جسٹس مسعود عابد نقوی نے بینک اسلامی کے ریکوری کے دعوی پر سماعت کی، بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نذیر رائس ملز نے 188کنال اراضی رہن رکھوا کر 24کروڑ 50لاکھ روپے قرض حاصل کیا مگر قرض کی رقم ادا نہیں کی جس پر بینک ڈیفالٹر کے خلاف ڈگری بھی جاری ہو چکی ہے لیکن بینک کی قرض کی رقم ادا نہیں کی جا رہی ،قرض کی رقم ریکور کرنے کے لئے نذیر رائس ملز کی جائیداد نیلام کر نے کاحکم دیا جائے۔

مزید : علاقائی