ہائیکورٹ بار انتخابات، بائیومیٹرک ووٹوں کی گنتی 11مارچ کو ہوگی

ہائیکورٹ بار انتخابات، بائیومیٹرک ووٹوں کی گنتی 11مارچ کو ہوگی

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ بار کے بائیومیٹرک ووٹوں کے بیلٹ پیپرز کی گنتی 11مارچ کو ہوگی،چیئرمین الیکشن بورڈ نے ہائیکورٹ بارمیں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کوبائیومیٹرک ووٹوں کے بیلٹ پیپرز کی گنتی کے لئے بلوالیا۔لاہورہائیکورٹ بارکے صدارتی امیدواررمضان چودھری نے پنجاب بارکونسل اور چیئرمین الیکشن بورڈ میں درخواست دی تھی جس میں موقف اختیارکیا ہے کہ ہائیکورٹ بار کے 25فروری کو ہونے والے انتخابات میں بائیومیٹرک ووٹوں کے بیلٹ پیپرز کی گنتی نہیں کی گئی۔بائیومیٹرک کے ذریعے کاسٹ ہونے والے ووٹوں کی گنتی کرائی جائے۔

11 مارچ

مزید : علاقائی