پی ای ایف کے فنڈز سے چلنے والے سکولوں کی کارکردگی کے خلاف درخواست پرجواب طلبی
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے فنڈز سے چلنے والے سکولوں کی مبینہ ناقص کارکردگی کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے ۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے ظہیر عباس سمیت دیگرکی جانب سے دائردرخواست پرسماعت کی۔ وکیل نے موقف اختیار کیاکہ پنجاب سپورٹ سکولز پالیسی 2016 کے تحت پنجاب بھر کے نجی سکولوں کو فروغ تعلیم کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ،کارکردگی جانچنے کا کوئی معیار نہیں رکھا گیا۔
سکول کارکردگی