فائنڈرہیلتھ فیکٹری علامہ اقبال ٹاؤن کو کھولنے کا حکم جاری

فائنڈرہیلتھ فیکٹری علامہ اقبال ٹاؤن کو کھولنے کا حکم جاری

لاہور(نامہ نگار ) چیئرمین ڈرگ کورٹ نے فائنڈرہیلتھ فیکٹری علامہ اقبال ٹاؤن کو کھولنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ دوبارہ کاروبار بغیر لائسنس کے نہ کیا جائے ۔چیئرمین ڈرگ کورٹ کی عدالت میں فائنڈر ہیلتھ فیکٹری علامہ اقبال ٹاون کے مالک محمد احمد شاہ کی طرف سے فیکٹری کو دوبارہ کھولنے کے لئے درخواست دائر کی تھی ،جس پر عدالت نے 5لاکھ کا ضمانت نامہ داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ بغیر لائسنس کے بغیردوبارہ کاروبار شروع نہ کیا جائے۔ عدالت میں ضمانت نامہ داخل کرانے پر فیکٹری کھولنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔واضح رہے کہ فیکٹری کو ڈرگ انسپکٹر نے غیرملکی ادویات فیکٹری میں رکھنے پر سیل کردیا تھا۔

 

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...