فرنیچر ہاؤس کے مالک کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئے گئے

فرنیچر ہاؤس کے مالک کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئے گئے

لاہور(نامہ نگار )صارف عدالت نے گھر کا فرنیچر خراب دینے اور ٹھیک نہ کرنے پر لطیف فرنیچر ہاؤس کی جانب سے عدالتی حکم کے باوجود15 ہزارروپے ہرجانہ کی رقم درخواست گزار کوادا نہ کرنے پرمذکورہ فرنیچر ہاؤس کے مالک کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔ صارف عدالت میں برکی روڈ کے رہائشی رائے ظفراحمد بھٹی نے حاجی اشرف اور لطیف فرنیچرہاؤس شیزان فیکٹری بندر رو ڈ کے خلاف ایک لاکھ روپے ہرجانے کا دعوے دائر کررکھا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ اس نے مذکورہ فرنیچر ہاؤس سے گھر کے لئے بیڈ تیار کرائے لیکن ناقص لکڑی کی وجہ سے بیڈ ایک ماہ میں ہی خراب ہو گیا جس پرفرنیچرہاؤس کے مالک سے رابط کیا اوراسے تبدیل کرنے یا دوبارہ ٹھیک کرانے کو کہا گیالیکن اس نے بات نہیں سنی ،خراب بیڈ ہونے سے وہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گیا ہے عدالت سے استدعا ہے کہ اسے ہرجانہ دلوایا جائے جس پرعدالت نے گزشتہ روز وکلاء کے دلائل سننے کے بعد 15ہزارروپے ہرجانہ کی رقم درخواست گزار کو فوری اداکرنے کا حکم دیاتھا،لیکن اس نے پھر عمل نہیں کیاگیاجس پر عدالت نے مذکورہ فرنیچرہاوس کے مالک کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے 3مارچ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید : علاقائی