مہندر سنگھ دھونی کی چائے والے سے دوستی کے چرچے

مہندر سنگھ دھونی کی چائے والے سے دوستی کے چرچے

کلکتہ(نیٹ نیوز) سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی ایک کامیاب کرکٹر بننے سے پہلے عام انسان کی طرح زندگی گزار رہے تھے، راتوں رات ان پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی، اور وہ دنیا کی مقبول شخصیت بن گئے، اس کے علاوہ دھونی کی شخصیت کا نمایاں پہلو عاجزی وانکساری بھی ہے۔اس کی زبردست مثال اس وقت دیکھنے میں آئی جب کلکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں جاری وجے ہزارے ٹرافی کے دوران دھونی نے اپنے پرانے دوست ٹھامس سے ملاقات کی۔ دھونی کی زندہ دلیِ اس وقت دیکھنے میں آئی جب وہ ڈریسنگ روم سے باہر آئے تو اپنے دوست ٹھامس کو انتظار کرتا پایا، جو ایک چائے والا ہے، اور اس کا کھارگ پور ریلوے سٹیشن پر چائے کا ڈھابہ ہے، دھونی جس دور میں انڈین ریلوے میں ٹی ٹی ای تھے تو روزانہ اس ڈھابے سے چائے پینا ان کا معمول تھا۔ دھونی نے جب اپنے دوست کو دیکھا تو فورا پہچان لیا اور اسے گلے سے لگا لیا۔ اس کے بعد دھونی نے اپنے دوست کے ساتھ ڈنر بھی کیا۔ دھونی کی اپنے دوست کے ساتھ ملاقات 13 سال بعد ہوئی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...