چیئرمین پی سی بی شہریار خان کراچی کنگزکے سپورٹر نکلے

چیئرمین پی سی بی شہریار خان کراچی کنگزکے سپورٹر نکلے

کراچی(نیٹ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے کہا ہے کہ کراچی کا رہنے والا ہوں اور پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی ہی حمایت کروں گا۔شہریارخان نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کیلئے ٹاپ غیرملکی کھلاڑی نہ آئے تو کوئی بات نہیں اورآ جائیں گے، پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں ہونا اچھا اقدام ہے، پاکستان کے عوام پلیئرز کو اپنے درمیان کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی کا رہنے والا ہوں، اس لیے کراچی کی ٹیم کی ہی حمایت کروں گا جب کہ نجم سیٹھی کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں، کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس میں بہتری کیلیے کام کر رہے ہیں۔ شہریار خان نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کیلیے امپائرز، کوچز، ایکسپرٹس اور گورننگ باڈی کے ممبرز کی رائے لی ہے، کچھ سابق کرکٹرز نے فون کرکے بتایا ہم نہیں آ سکتے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...