کیویز سپنرز نے ون ڈے کی پہلی اننگز میں باؤلنگ کا آغاز کر کے تاریخ رقم کر دی

کیویز سپنرز نے ون ڈے کی پہلی اننگز میں باؤلنگ کا آغاز کر کے تاریخ رقم کر دی

ہیملٹن (نیٹ نیوز) کیویز سپنرز جیتن پٹیل اور مچل ساٹنر نے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پہلی اننگز میں باؤلنگ کا آغاز کر کے تاریخ رقم کر دی، یہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ دونوں سپنرز نے پہلی اننگز میں باؤلنگ کا آغاز کیا ہو، پٹیل اور ساٹنر نے جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں باؤلنگ کا آغاز کر کے یہ سنگ میل عبور کیا، ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں اس سے قبل آٹھ مواقع ایسے آئے ہیں جب سپنرز نے دوسری اننگز میں باؤلنگ کا آغاز کیا ہو۔

لیکن پہلی اننگز میں یہ پہلا موقع ہے کہ دو سپنرز نے باؤلنگ کا آغاز کیا ۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا میچ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا 3843واں میچ تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈرافٹنگ میں ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نام پہلے ہی شارٹ لسٹ کرلئے ہیں۔ بورڈ کے مطابق فائنل میں 8 غیر ملکی کرکٹر لازمی حصہ لیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...