سپر لیگ میچوں کے دوران شارجہ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات
شارجہ(سپورٹس رپورٹر )پاکستان سپر لیگ کے میچوں کے دوران گزشتہ روز شارجہ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے کو آئے سٹیڈیم کو کمانڈوز نے اپنے حصار میں لے رکھا تھا میچ سے قبل پولیس کی بھاری نفری بھی سٹیڈیم کے باہر پہنچ کر اپنی پوزیشن سنبھالے ہوئے نظر آئی جبکہ اس موقع پر سراغ رساں کتے بھی سیکورٹی کیلئے نظر آتے رہے جنہوں نے میچ کے آغاز سے قبل سٹیڈیم کا معائنہ بھی کیا ۔
اس موقع پربہت سخت سیکور ٹی دیکھنے کو آئی جبکہ پاکستان کے موجودہ حالات کے پیش نظر یہ سیکورٹی انتظامات عمل میں لائے گئے تھے او ر دوسری طرف پاکستانی عوام بھی پاکستان میں امن و امان کی صورتحال پر بہت پریشان اور دکھی نظر آئے۔