قتل کے ملزم کی اپیل منظور،بری

قتل کے ملزم کی اپیل منظور،بری

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے قتل کے ملزم علی بہادر کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسے بری کردیا،ماتحت عدالت نے اسے سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔جسٹس صداقت علی خان اورجسٹس شہرام سرورچودھری پرمشتمل 2رکنی بنچ نے ملزم کو بری کرنے کا حکم دیا وکیل صفائی نے موقف اختیارکیاتھاکہ تھانہ صدرگجرات نے کرماں والی عرف جمیلاں بی بی کے قتل کا مقدمہ درج کیا، گواہ مقتولہ کے بھائی تھے اوروقوعہ سے 25کلومیٹردوررہتے ہیں، چشم دید گواہوں کی موقع پرموجودگی ثابت نہیں ہوتی۔

بری

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...