چناب لمیٹڈ کی جائیداد نیلامی کے لئے تخمینہ رپورٹ دوہفتوں میں طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے بینک آف پنجاب کے نادہندہ چناب لمیٹڈ کی جائیداد نیلامی کے لئے کورٹ آکشنر سے نادہندہ کی جائیداد کی تخمینہ رپورٹ دوہفتوں میں طلب کر لی ہے ۔جسٹس مسعود عابد نقوی نے بینک آف پنجاب کی درخواست پر سماعت شروع کی تو کورٹ آکشنر ریاض احمد بینک نادہندہ کی جائیداد کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ چناب لمیٹڈ کی جائیداد کی مکمل دستاویزات فراہم نہیں کی جا رہیں ۔ نادہندہ کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دیاجائے۔
چناب لمیٹڈ