جعلی کاغذات نامزدگی ، یونین کونسل 139نشتر ٹاؤن داروغہ والا کا انتخاب کالعدم قرار

جعلی کاغذات نامزدگی ، یونین کونسل 139نشتر ٹاؤن داروغہ والا کا انتخاب کالعدم ...

اہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے بوگس کاغذات نامزدگی کی بنیاد پر یونین کونسل 139نشتر ٹاون داروغہ والا کاانتخاب کالعدم قراردے دیا، اس حلقہ سے مسلم لیگ (ن )کے چیئرمین شفقت علی امجد اور وائس چیئرمین محمد راشد کامیاب ہوئے تھے۔جسٹس علی اکبر قریشی نے یہ حکم یونین کونسل 139داروغہ والا کے ووٹر ضمیرالحق کی درخواست پر جاری کیا، درخواست گزار کی جانب سے ظفراقبال چوہان ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیاکہ یونین کونسل 139کے چیئرمین کے لئے شفقت علی امجداوروائس چیئرمین کے لئے محمد راشد نے بروقت کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے اورکاغذات نامزدگی پرریٹرننگ افسر کے دستخط موجودنہیں ہیں، وکیل کامزیدکہناتھا کہ ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی نہیں کرائی اورانہیں منظورکرنے یا مسترد کرنے کے حوالے سے کچھ بھی تحریر نہیں کیا، الیکشن کمیشن نے متعلقہ ریکارڈ پیش کرتے ہوئے حقائق اعتراف کیا ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...