عمران خان کے بیان کے بعد دو کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کیا ، نجم سیٹھی

عمران خان کے بیان کے بعد دو کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کیا ، نجم سیٹھی

لاہور( این این ائی)پاکستان سپر لیگ کے چیئر مین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیان کے بعد دو غیر ملکی کھلاڑیوں نے لاہور آنے سے انکار کیا ،فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں میں چار ،چار غیر ملکی کھلاڑی شامل ہوں گے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ غیرملکی کھلاڑی پی ایس ایل فائنل کھیلنے پر رضامند ہیں ، ہر ٹیم میں چار چار کرکٹر شامل ہوں گے۔غیرملکی کھلاڑی پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹگری میں شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ دوکھلاڑیوں لیوک رائٹ اورکیون پیٹرسن نے عمران خان کے بیان کے بعد آنے سے انکار کیا ۔انہوں نے کہا کہ 4 مارچ کو کسی اورکھلاڑی کی ضرورت ہوئی تو شامل کریں گے۔

نجم سیٹھی

مزید : صفحہ اول