شائقین کو سٹیڈیم تک لے جانے کیلئے شٹل بس سروس چلانے کا اعلان

شائقین کو سٹیڈیم تک لے جانے کیلئے شٹل بس سروس چلانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب حکومت نے پی ایس ایل فائنل دیکھنے والے شائقین کو قذافی سٹیڈیم تک لے جانے کیلئے خصوصی شٹل بس سروس چلانے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کی زیر صدارت امن و امان اور پی ایس فائنل میچ کے انتظامات کے حوالے سے اجلا س ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 5مارچ کے روز شائقین کو قذافی سٹیڈیم تک لیجانے کیلئے خصوصی شٹل بس سروس چلائی جائے گی ۔ اجلاس کے دوران وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ شٹل سروس کے ذریعے شائقین کو سٹیڈیم تک مفت رسائی حاصل ہو گی ۔ فائنل میچ کے دوران شائقین کیلئے پارکنگ ایریا بھی مختص کر دیاگیا ہے ، مال روڈ اور شہری علاقوں سے آنے والے مسلم ٹان پل کے نیچے گاڑیاں پارک کریں گے جبکہ کینٹ اور کینال کی جانب سے آنے والے ایف سی کالج میں ، وی آئی پی شخصیات اپنی گاڑیاں پی سی ایس آئی آ ر گراؤنڈ میں پارک کریں گے ۔ ڈیفنس اور والٹن کی طرف سے آنے والے شہریوں کیلئے لبرٹی میں پارکنگ ایریا مختص کیا گیا ہے ، ان پارکنگ ایریاز میں 2860گاڑیاں اور 15ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں پارک کرنے کی گنجائش ہو گی ۔
شٹل بس سروس

مزید :

صفحہ اول -