ویون رچرڈزکی پاکستان آنے کیلئے ’’ہاں‘‘رائٹ، پیٹرسن اور ٹائمل کی ’’ناں‘‘

ویون رچرڈزکی پاکستان آنے کیلئے ’’ہاں‘‘رائٹ، پیٹرسن اور ٹائمل کی ...

شارجہ (خصوصی رپورٹ) دنیائے کرکٹ کے عظیم بلے باز اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے ہیڈ کوچ سرویون رچرڈز نے پاکستانیوں کو پی ایس ایل 2017 کے فائنل کیلئے تیاررہنے کاکہہ دیاہے۔ویون رچرڈزنے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ کوئٹہ کی ٹیم لاہور آرہی ہے۔ انھوں نے پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ کرکٹ کے اس بڑے مقابلے کیلئے تیار ہوجائیں۔سرویون رچرڈزکی ٹیم کوئٹہ گلیڈیٹرزنے پشاور زلمی کوسنسنی خیزمقابلے کے بعدایک رن سے پلے آف میں شکست دی ۔ تاہم کوئٹہ کے اہم کھلاڑی کیون پیٹرسن نے لاہور آنے سے معذرت کرلی اور وہ برطانیہ کیلئے روانہ ہوگئے۔ ان کے علاوہ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی لیوک رائٹ بھی فائنل کیلئے لاہور نہیں آئیں گے۔ لیوک رائٹ، کیون پیٹرسن اور ٹائمل مل نے لاہور میں ٹورنامنٹ کے فائنل میں شرکت سے انکار کردیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے کھیلنے والے لیوک رائٹ، کیون پیٹرسن اور ٹائمل مل نے فائنل میں شرکت نہ کرنے کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔

ہاں اور ناں

مزید : صفحہ اول