پی ایس ایل فائنل ، فائیو سٹار ہوٹلز میں بکنگ عروج پر

پی ایس ایل فائنل ، فائیو سٹار ہوٹلز میں بکنگ عروج پر

لاہور(رپورٹ:یونس باٹھ)پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے لاہور کے فائیو سٹار ہوٹلوں میں بکنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ فائنل دیکھنے کے لیے لاہور میں اہم شخصیات کے لیے کمرے بک کروائے گئے ہیں۔زرائع نے دعویٰ کیا ہے صرف پی سی ہوٹل میں اب تک 120سے زائد کمروں کی بکنگ کروائی جا چکی ہے۔جبکہ شہر کے دیگر بڑے ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز میں بکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔چیف سیکورٹی آفسر کے مطابق پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ سیکورٹی کے لیے جتنے بھی اخراجات آئیں وہ برداشت کرئیگی ، فول پروف سیکورٹی کو ممکن بنایا جائے، ذرائع کے مطابق میچ کی فول پروف سکیورٹی پر 60کروڑ روپے سے زائد اخراجات متوقع ہیں ۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اہم شخصیات کو میچ دیکھنے کے لیے لاہور مدعو کیا جارہا ہے۔ فائنل میچ دیکھنے کیلئے ملک بھر کی اہم شخصیات کے علاوہ بیرون ممالک سے بھی اہم شخصیات کی آمد متوقع ہے۔

مزید : صفحہ اول