آپریشن رد الفساد کا آغاز خوش آئند ہے،حاجی ناصر
لاہور(وقائع نگار) سیاسی و سماجی رہنما حاجی ناصر نے کہا ہے کہ آپریشن رد الفساد انتہائی خوش آئند ہے ۔پاکستان میں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہیے ۔عوان الناس اس بات کا خیال رکھیں کہ رینجرز و آرمی کے اہلکار تحقیقات کے لئے گھروں ،اداروں اور دفتروں میں پہنچیں تو ان سے بھرپور تعاون کیا جائے ۔انشاء اللہ وہ وقت قریب ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے فساد کی جڑیں اکھاڑ پھینک دی جائیں گیں۔