شائقین موبائل،سگریٹ ،ڈھول یا کھانے کی کوئی چیز سٹیڈیم میں نہیں لے جاسکیں گے

شائقین موبائل،سگریٹ ،ڈھول یا کھانے کی کوئی چیز سٹیڈیم میں نہیں لے جاسکیں گے

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پی ایس ایل فائنل دیکھنے کیلئے قذافی سٹیڈیم آنیوالے شائقین کیلئے ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے جس پرعمل کرنا سب کیلئے لازم ہوگا۔کرکٹ کے شائقین کا جنون عروج پر پہنچ گیا ہے لیکن پی ایس ایل فائنل دیکھنے کیلئے قذافی اسٹیڈیم آنے والے شائقین کیلئے ایک ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے جس پرعمل کرنا سب کیلئے لازم ہوگا۔ ہدایت نامے کے مطابق شائقین کو اپنے ساتھ صرف ٹکٹ ہی نہیں بلکہ اصل شناختی کارڈ بھی لانا ہوگا تاہم شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی بھی نہیں قبول نہیں کی جائے گی۔ میچ دیکھنے آنیوالے شائقین اپنا موبائل گھرچھوڑکر آئینگے اورسگریٹ، ماچس، لائٹر اوربیٹری جیسی کوئی چیزاسٹیڈیم میں نہیں لائی جاسکے گی۔شائقین کومیچ کے دوران انجوائے کرنے کیلئے نعروں پرہی گزارا کرنا پڑے گا کیونکہ اسٹیڈیم میں ڈھول اورباجا لانے پربھی پابندی ہے جب کہ اسٹیڈیم میں سافٹ ڈرنکس، چپس یا کھانے کی کوئی دوسری چیز لے جانا بھی منع ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول