مراد علی شاہ نے آسوگوٹھ میں اربن ہسپتال کا افتتاح کر دیا

مراد علی شاہ نے آسوگوٹھ میں اربن ہسپتال کا افتتاح کر دیا

 کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بدھ کو بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ۔ملاقات میں ملک کی سیاسی اور صوبے کی انتظامی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سید مراد علی شاہ نے آصف زرداری کو سندھ کابینہ کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے دفاتر میں نہ بیٹھنے والے سندھ کابینہ کے ارکان پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کے ارکان پورے صوبے کے نمائندے ہیں ان کو دفاتر میں بیٹھ کر عوام کی خدمت کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں فیصلہ عوام کو کرنا ہے ۔منتخب نمائندے عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں ۔آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو کابینہ کے تمام ارکان کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ کابینہ کے ارکان کو قت کی قدر کرنے کی تلقین کی ہے ۔صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔میری کوشش ہے کہ تمام منصوبے وقت پر مکمل ہوں،اس لیے تمام ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کررہا ہے ۔2018تک کئی میگا پروجیکٹس مکمل ہوجائیں گے ۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تھرکول پر تیزی سے کام جاری ہے ۔سی پیک منصوبے کے حوالے سے گذشتہ روز چین کے قونصلیٹ جنرل سے بھی تفصیلی بات چیت کی ہے ۔

ملیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے آسو گوٹھ میں 36 بستروں پر مشتمل اربن اسپتال کا افتتاح کردیا ہے ۔اسپتال کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 20 سال پہلے جس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا آج اس کا افتتاح کیاہے۔انہوں نے کہا کہ اسپتال کیلئے فنڈز کا مسئلہ نہیں ہوگا جلد تمام مسائل حل کیے جائیں گے، 36 بستروں پر مشتمل اربن اسپتال 4 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیرکیا گیا ہے۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ کہ صوبے میں اور بھی منصوبے ہیں جنہیں مکمل کیا جائے گا،ملیر کو پانی فراہم کرنے کے لیے واٹر بورڈ ڈویژن قائم کردیا ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونا خوشی کی بات ہے اور پاکستان میں انٹر نیشنل کھلاڑیوں کا آنا اچھا شگون ہے، میڈیا ساتھ دے تو اگلے سال کراچی میں بین الاقوامی میچز کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پی ایس ایل فائنل کا دعوت نامہ مل گیا ہے تاہم مصروفیت نہ ہوئی تو فائنل دیکھنے ضرور جاں گا اور اگر لاہورنہیں جاسکا تو ٹی وی پر فائنل ضروردیکھوں گا۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...