رینجرز کی لیاری میں کارروائی، گینگ وارکارندہ گرفتار، اسلحہ برآمد

رینجرز کی لیاری میں کارروائی، گینگ وارکارندہ گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی (کرائم رپورٹر)رینجرز نے لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں چھاپہ مار کر لیاری گینگ وار کے کچھی رابطہ کمیٹی گروپ کے اہم کارندے کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم رمضان عرف پٹیل کے گھر سے 1 عدد 7 ایم ایم رائفل دو ٹرپل ٹو رائفلز، دو پستول، ایک بائیس بور رائفل، 5 جعلی پاسپورٹس، ایک دور بین، مختلف ہتھیاروں کے 1320 راونڈز اور مختلف ممالک کی کرنسی برآمد کی گئی۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والا اسلحہ شہر میں بد امنی پھیلانے کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...