مستقبل میں نوجوان ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرینگے : گورنر سندھ

مستقبل میں نوجوان ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرینگے : گورنر سندھ

 کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی کل آبادی کا 60 فیصد نواجوانوں پر مشتمل ہے اور یہ نوجوان پاکستان کے لئے امید کی کرن ہیں مستقبل میں نوجوان ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرینگے ، سندھ کے ہر نوجوان کے لئے سندھ گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہوئے ہیں ،یوتھ پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے مستقبل کے لیڈروں کی تیاری خوش آئند ہے امید ہے ماضی میں جو غلطیاں و کوتاہیاں سیاستدانوں سے سرزد ہوئی وہ یہ نوجوان لیڈر نہیں دہرائیں گے کیونکہ یہ تربیت یافتہ نوجوان ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں یوتھ پارلیمنٹ ممبرز 2017 ء کی تقریب حلف برداری سے کیا ۔ اس موقع پر یوتھ پارلیمنٹ کے بانی و چیئر مین رضوان جعفر بھی موجود تھے ۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ یوتھ پارلیمنٹ جدید پاکستان تحریک کا آغاز کرنے جارہی ہے اس مہم کے ذریعہ پورے ملک کے نوجوان اپنے شہروں کی بہتر اندا ز میں خدمت کرسکیں گے ، منتخب بلدیاتی نمائندوں اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر نئی سوچ اور تعمیر کے ساتھ ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں گے اس ضمن میں ،میں ہر لمحہ آپ نوجوانوں کے ساتھ ہوں ۔انہوں نے کہا کہ یوتھ پارلیمنٹ کے زیر اہتمام City Thinkers Forum جدید پاکستان تحریک ، یوتھ پارلیمنٹ پروفیشنل فورم ، یوتھ پارلیمنٹ ڈیبٹ کونسل ،روڈ سیفٹی پروگرام اور Campus Drive قابل تعریف ہیں خاص طور پر سندھ کے تعلیم اداروں میں یوتھ پارلیمنٹ کے Chapters قائم ہونے سے طلبہ یونین کا خلا یوتھ پارلیمنٹ پُر کرسکے گی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...