اسلام آباد میں شدید ژالہ باری تیز ہواؤں سے موسم خوشگوار

اسلام آباد میں شدید ژالہ باری تیز ہواؤں سے موسم خوشگوار

لاہور (کامرس رپورٹر) اسلام آباد اور راولپنڈی میں ژالہ باری سے ملحقہ علاقوں میں سردی کی شدت ایک بار پھر بڑھ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی مالاکنڈ،ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور اسلام آباد میں ژالہ باری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

موسم

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر