پھالیہ:لینڈ ریکارڈ سنٹر کے سامنے عدم سکیورٹی کی بنیاد پر 2موٹر سایکل سوار 5افراد کے چہروں زہریلی گیس کا سپرے کر کے فرار

پھالیہ:لینڈ ریکارڈ سنٹر کے سامنے عدم سکیورٹی کی بنیاد پر 2موٹر سایکل سوار ...

پھالیہ(نامہ نگار)پھالیہ کے شہری عدم تحفظ کا شکار،سیکورٹی نہ ہونے کی وجہ سے لینڈ ریکارڈ سنٹر کے گیٹ کے سامنے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکار ڈاور لینڈ ریکار آفیسرز سمیت پانچ افراد کے چہروں پر موٹرسائیکل سواردو نامعلوم افرادزہریلی گیس کا سپرے کر کے فرار ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ پھالیہ مظہرعباس نون اورریکارڈ اآفیسرزبیراحمدلینڈ ریکارڈ آفس سے ایک اہم میٹنگ کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنرآفس پھالیہ جا نے کے لئے نکلے تودفتر کے سامنے دونامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر زہریلی گیس سے سپرے کردیا جس کے نتیجہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ مظہرعباس نون ،لینڈ ریکارڈ اآفیسرزبیراحمد اورتین سائلین شیرمحمد،نعمان سمیت پانچ افراد کے چہرے بری طرح متاثر ہوگئے اور پانچوں افراد بے ہوش ہوکر گر پڑے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پھالیہ کے شعبہ ایمرجنسی میں منتقل کیاگیاجہاں پر ان کی حالت خطرہ سے باہر بیان کی جاتی ہے جب زہریلی سپرے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے شہر میں پھیل گئی جس وجہ سے شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے۔ اطلاع کے باوجود تھانہ پھالیہ پولیس اپنی روایت کو بر قرار رکھتے ہوئے تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے ملزمان موقع سے آسانی کے ساتھ فرار ہوگئے۔شہریوں نے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین عمر سلامت سے مطالبہ کیا ہے پرانا گجرات روڈ پر لینڈ ریکارڈ آفس جہاں پر روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں سائلین آتے ہیں مزید کسی بڑے سانحہ کاانتظارکئے بغیر ان کی حفاظت کے لئے سیکورٹی کامناسب انتظام کیا جائے اورشہر میں گشت کو موثر بنایا جائے۔

زہریلی گیس

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...