چکوال،پنجاب لائیو سٹاک ایمپلائز کے ملازمین سراپا احتجاج بن گئے

چکوال،پنجاب لائیو سٹاک ایمپلائز کے ملازمین سراپا احتجاج بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب لائیو سٹاک ایمپلائز ایسو سی ایشن ضلع چکوال کے ملازمین سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے بدھ کے روز احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت صدر ملک آصف نے کی جس میں تمام پیرا ویٹرنر سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء سروس سٹرکچر کی منظوری، کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے اور ریٹائرمنٹ سروس کیلئے کوالی فائی ہونے والوں کی ریٹائرمنٹ ان کی مرضی کے مطابق دی جائے۔ رخصت اتفاقیہ کے بعد حاضری ملازم کے اپنے دفتر میں کی جائے۔ ریلی کے آخر میں منظور کی جانے والے قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ دس مارچ تک مطالبات منظور نہ ہوئے تو پھر15مارچ کو پورے پنجاب میں کام بند کر دیا جائے گا۔