کارکن پاکستان مسلم لیگ ن کا قیمتی اثاثہ ہیں،مقررین
گوجرخان (تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ ن کلچرل ونگ کے زیر اہتمام ٹی ایم اے ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جسکی میزبانی چوہدری ضیافت حسین جنرل سیکریٹری یوتھ ونگ تحصیل گوجرخان مسلم لیگ ن نے کی، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ؐ سے کیا گیا ، تقریب میں رفعت عباسی چیف آرگنائزر پنجاب، ایم پی اے لبنی ریحان ، اور تسنیم فوار ایم پی اے ، صائمہ لیاقت ممبر ڈسٹرکٹ کونسل اور شازیہ رضوان کے علاوہ علاقہ کی سماجی شخصیات اور مسلم لیگ یوتھ ونگ کے کارکنان نے شرکت کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں آمدہ الیکشن تک تمام پارٹی کارکنان کو مکمل متحرک کر کے اپنے لیڈران کی توقع پرپورا اتریں گے ، تقریب میں یوتھ ونگ تحصیل گوجرخان کے مختلف علاقوں سے جنرل سیکریٹری بھی نامزد کئے گئے جنہیں ضیافت حسین چوہدری ، رفعت عباسی ، لبنی ریحان ، تسنیم فواد، شازیہ رضوان او رصائمہ لیاقت نے نوٹیفکیشن پیش کئے