چائنا کٹنگ کیس ،احتساب عدالت میں ایک گواہ کا بیان قلمبند

چائنا کٹنگ کیس ،احتساب عدالت میں ایک گواہ کا بیان قلمبند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے چائنہ کٹنگ اور زمینوں پر قبضے سے متعلق کیس کی جیل میں ہونے والی سماعت پر ایک گواہ کا بیان قلمبند ہونے پر مزید گواہ طلب کرتے ہوئے سماعت 8 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔بدھ کوجیل میں قائم احتساب عدالت میں ملزم منہاج قاضی کیخلاف چائنہ کٹنگ اور زمینوں پر قبضہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت میں ریفرنس کے گواہ معین عامر کا بیان قلمبند کیا گیا۔بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہ طلب کرتے ہوئے مزید کاروائی 8 مارچ تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ ملزم کیخلاف دائر ریفرنس کی سماعت سیکورٹی خدشات کے تحت مقدمہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔ملزم پر چائنہ کٹنگ اور زمینوں پر قبضہ کے زریعے شہریوں سے 32 کروڑ روپے کرپشن کا الزام ہے۔